بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ جارح امریکی-صہیونی ریاستوں کی تیسری مسلط کردہ جنگ میں 4468 ایرانی شہید ہوگئے، جن میں سے 40٪ (تقریبا 1800)عام شہری ہیں۔" ادھر بلومبرگ کے ایک جائزے کے مطابق، امریکی-صہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والی دو تہائی عمارتوں غیر فوجی تھیں۔
بلومبرگ نے تہران میں امریکی-اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی 2816 عمارتوں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے: "ان عمارتوں میں سے 32٪ کا تعلق فوجی اداروں اور 25٪ کا صنعتوں سے تھا، 21٪ رہائشی، 19٪ تجارتی اور 2٪ سرکاری مقامات تھے۔
یعنی یہ کہ تہران میں امریکی-اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی دو تہائی عمارتیں غیر فوجی تھیں۔"
تہران میونسپلٹی کے مطابق، تہران میں متاثرہ عمارتوں کی مجموعی تعداد 42000 ہے اور بلومبرگ کے جائزے کو پیش نظر رکھ کر نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ 28000 عمارتوں کا تعلق نجی شعبے اور عوام سے ہے۔
یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ متاثرہ عمارتوں، مکانوں وغیرہ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ